)سکرنڈ ، 5 مسلح افراد نے کسان کے گھر میں گھس کر نیند میں سوئے 4 افراد پر فائرنگ کردی، شدید زخمی کر فرار

aمحمد خان ملاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

اتوار 28 جون 2020 21:16

xسکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2020ء) سکرنڈ کے قریب کڈھر تھانے کی حدود گاؤں مقبول جمالی میں رات دیر سے 5 مسلح افراد زمیندار غلام حسین کے کسان رسول بخش ملاح کے گھر میں گھس کر نیند میں سوئے ہوئے 4 افراد کے اوپر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں میں محمد خان ملاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ رسول بخش ملاح ایک خاتون اور گھر میں آئے ہوئے مہمان غلام حسین نامی شخص سخت زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے لوگوں نے فائرنگ کی آواز سن کر زخمیوں کو تعلقہ ہاسپیٹل سکرنڈ پہنچایا وہاں دو افراد رسول بخش اور غلام حسن کو فرسٹ ایڈ دے کر تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا جبکہ محمد بخش ملاح کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی لاش گھر پہنچنے پر صف ماتم بچھ گئی اس موقع پر سکرنڈ ،کڈھر گوپچانی اور سرہاری تھانوں کی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور ملاح برادری کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا 8 سال قبل ضلع دادو گاؤں رانجھن میں یوسف شورو کی زمین کاشت کرتے تھے جہاں شورا برادری کی آپس میں تنازعہ ہوا جس پہ ہمیں یوسف شورو کی زمین کاشت نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئی اور پھر شورا برادری کے لوگوں نے زمین کاشت کرتے ہوئے رسول بخش ملاح کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی کیا تھا جس کا فیصلہ حکم خان نوحانی نے کیا لیکن فیصلے پر عمل نہیں کرایا گیا اس کے بعد ہم سکرنڈ کیگاؤں مقبول جمالی میں آ کر زمیندار غلام حسین جمالی کی زمین کاشت کر رہے ہیں انہوں نے اربابِ اختیار سے ملزمان کے خلاف سخت کارؤائی کا مطالبہ کیا ہی

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں