سانگھڑمیں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی متعد درخت جڑ سے اکھڑ گئے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاںبحق

جمعرات 16 مئی 2019 21:45

سانگھڑمیں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی متعد درخت جڑ سے اکھڑ گئے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاںبحق
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سانگھڑمیں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی متعد درخت جڑ سے اکھڑ گئے دیوار گرنے سے ایک بچہ جانبحق کئی افراد زخمی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شھر سیمت گردونواح میں آندھی اور طوفانی تیز ھواں کے باعث دیوار گرنے سے ایک بچہ جانبحق، درجنوں سے زائد بچے خواتین زخمی سول اسپتال منتقل، آندھی اور طوفانی بارش سے کچی آبادی میں دیوار اور چھت گرنے سے 5 سالہ بنی نور ملاح جان بحق ہوگئی کریچن کالونی کے 40 سالہ اللہ دتہ مسیح، 5 سالہ علی گل ،کوٹ نواب کے 7 سالہ علی محمد ٹالانی چوٹیاریوں کی 60 سالہ نوراں جونیجو ،صحت جونیجو 35 سالہ ریحانہ سولنگی 4 سالہ 10 سالہ فراز علی جٹ، دیگر علاقوں سے زخمی ہوگئے ہیں جسے سول اسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں