ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر صحیح استعمال کرناچاہئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سانگھڑ

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ملک بھر کے طرح آج سانگھڑ میں بھی قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن سانگھڑ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ووٹ کی اہمیت کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین.صحافیوں، سماجی اداروں، سول سوسائٹی اور سرکاری افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسلم حسین نے کہا آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے الیکشن کیمشن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کا اندراج کیا جائے انھوں کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کے زریعے ہی ہم باکردار باصلاحیت لوگوں کو منتخب کر سکتے ہیں انھوں نے زور دیتے کہا کہ اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی بنوائیں تاکہ آپ کے ووٹ کا اندراج ہوسکے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر صائمہ نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ایسے علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں ووٹ کے اندراج کی ضرورت ہو سماجی ادارے ھینڈز کے رہنما منصور جبار میمن نے کہا ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے خواتین میں شرح خواندگی بہت کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ پڑھی لکھی خواتین ہی معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہی. اس موقع پر پریس کلب کے سینئر صحافی ڈاکٹر امیر بخش بردی،عامر راجپوت،غلام مصطفی ترین اور دیگر شرکا بھی خطاب کیا سیمنار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ کونسل سے شہدادپور چوک تک ریلی بھی نکالی گئی�

(جاری ہے)

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں