سانگھڑ ضلع میں 3قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لئے سیکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا

سانگھڑ ضلع میں801 پولنگ اسٹیشن میں 477 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں اور 191پولنگ اسٹیشن نارمل قرار

جمعہ 20 جولائی 2018 23:01

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سانگھڑ ضلع میں 3قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لئے سیکیورٹی پلان تیارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ ضلع میں801 پولنگ اسٹیشن میں 477 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں اور 191پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ پیرمحمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 477 حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی کیمرے نصف کئے جائیں گے اور پورے ضلع میں 5500 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ہر پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار کے ساتھ 4 آرمی کے جوان کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ 182 پولیس موبائیل گشت کریں گی اور ہر پولیس موبائیل پر 8پولیس کے جوان موجود ہوں گے الیکشن کے روز 34 ناکہ قائم کئے جائیں گے اور ہر ناکہ پر 4پولیس اہلکار اور 4 رینجرز کے جوان موجود ہوں گے اس کے علاوہ 20 ایس ایچ اوز اور 6 ڈی ایس پیز بھی ڈیوٹی میں شامل ہوں گے انتخابات والے روز الیکشن ضابطا اخلاق کے مطابق کوئی بھی امیدوار 3گاڑیوں سے زائد استمعال نہیں کرسکتا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں