ٓسانگھڑ، بھٹے کے مالک کا مزدوروں پر تشدد ،مردوخواتین کا ایس ایس پی کے دفتر کے سامنے احتجاج

بدھ 24 اپریل 2019 22:42

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) چوداگی کے اینٹوں کے بھٹے کے مالک خدا داد کی جانب سے اینٹوں کے بھٹے کے مزدوں پر تشدد ایک درجن سے زائد مزدور جن میں خواتین بھی شامل ہیں شدید زخمی ہوگے مزدوروںپوپٹ اوڈ لالو اوڈ کی سربراہی میں بڑی تعداد میں خواتین مردوں اور بچوں نے ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالک نے سکندر جو بھٹے میں جمعدار ہے اس کی شکایت پر ہمارے سامان پر قبضہ کرکے ہمارے ایک نوجوان کو اپنے پاس قید کررکھا ہے جس کی شکایت ہم نے پولیس کو کی پولیس کے ایس ایچ او محمد علی زرداری کی موجودگی بھٹے کے مالکان نے ہم پر تشدد کیا پولیس نے 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ہماری فریاد درج نہیں کی اور نہ ہی ہمارے نوجوانوں کو بازیاب کرایا ہے جبکہ شدید گرمی میں بچے اور خواتین ننگے پاوں کئی گھنٹے تک ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کرتے رہے جبکہ ایس ایچ او محمد علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چوداگی میں اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتے ہیں مالک کے ان کی طرف60 لاکھ روپے سے زائد کا قرض ہے جو یہ دینے کی بجائے ہڑپ کرنا چاہتے تھے جس پر یہ واقعہ ہوا ہے جبکہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ تین سال سے ہم مزدوری کرتے تھے مالکان نے ہمارے ساتھ حساب کتاب نہیں کیا مظاہرین سے کسی نے بھی مزاکرات نہیں کئے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں