قائد جمعیت کے حکم پر آزادی مارچ اسلام آباد کیلئے ضرور جائینگے، قاری جہاد شاہ آفریدی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) قائد جمعیت کے حکم پر آزادی مارچ اسلام آباد کیلئے ضرور جائینگے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی قاری جہاد شاہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چاہے حکومت کچھ بھی کرلے سڑکوں کو بند کرے یا راستوں میں کنٹینر رکھ لے یا روڈ پر کھڈے بنا لے انشائاللہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان تمام رکاوٹوں کو عبور کرینگے اور اسلام آباد پہنچ کے جعلی وزیراعظم اور سلیکٹیڈ حکومت کو ختم کرینگے ہم حکومت کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے چاہے ناجائز طور پر مسلط شدہ حکومت کچھ بھی کرلے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی دھمکیوں اور گیدڑ بھبگیوں سے مرعوب ہونگے بلکہ اپنے قائد محترم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد ضرور پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں