کمشنر شہید بینظیر آباد نے ضلع سانگھڑ میں ہفتے وار لگنے والی تمام مویشی منڈیوں پرعید الضحی تک پابندی عائد کردی

ہفتہ 27 جون 2020 18:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2020ء) کمشنر شہید بینظیر آباد سید محسن شاہ نے ضلع سانگھڑ میں ہفتے وار لگنے والی تمام مویشی منڈیوں کو حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں عید الضحی تک پابندی عائد کردی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عیدالضحی تک صوبے بھر میں لگنے والی تمام مویشی منڈیوں کے لگنے پر پابندی عاد کر دی اس سلسلے میں کمشنر شھید بینظیر آباد سید محسن شاہ نے اپنے ایک حکم نامے کے زریعے ضلع سانگھڑ میں لگنے والی تمام مویشی منڈیوں جن میں سانگھڑ۔

شھداد پور۔ ٹنڈوآدم۔ کھپرو ۔اور شاھپور چاکر شامل ہیں عیدالضحی تک پابندی عاد کر دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کو حکم دیا ھے کہ وہ ضلع سانگھڑ میں لگنے والی تمام مویشی منڈیوں کو حکومت سندھ کی جانب سے عیدالضحی تک عاد کی گی پابندی پر فوری طور پر عملدرآمد کراتے ھوئے نہ کھلنے دیں اور اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کے زریعے سندھ حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے پر ضلع سانگھڑ میں ہر صورت میں عمل کرایں دوسری جانب مویشی منڈی لگانے والے ٹھیکیداروں اور جانور پالنے اور فروخت کرنے والے واپاریوں کا کہنا ھے کہ پورے سال میں عیدالضحی سے پہلے لگنے والی چار سے چھ مویشی منڈیاں ان کے پورے سال کا تمام خرچ اور سرکاری ٹیکس کے مد میں لاکھوں روپے ریونیو دیتی ہیں اور یہی ایک ماہ پورے سال کا پیک سیزن ھوتا ھے ۔

(جاری ہے)

لیکن حکومت سندھ نے دوسرے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ھے لیکن مویشی منڈیوں کو پیک سیزن میں عیدالضحی تک بند کرانا ایک انتہای غلط اور نامناسب عمل ھے اور اس کی منطق حکومت سندھ مویشی منڈیوں کے ٹھیکیداروں اور واپاریوں کو بتا بھی نہیں رہی ھے۔ان کاکہناتھا کہ حکومت سندھ نے اپنا یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو پورے صوبہ سندھ کے مویشی منڈیوں کے ٹھیکیدار اور واپاری رل جایں گے اور حکومت سندھ ان مویشی منڈیوں سے حاصل کرنے والے اربوں روپے کے ریونیو سے بھی محروم ھو جائے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ نے جیسے ایس او پیز کے مطابق دوسرے کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے ویسے ہی ہم پر بھی نظر ثانی کی جائے تاکہ ہر مسلمان قربانی کی یاد کو تازہ رکھ سکیں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں