چوٹیاری میں تیز رفتار کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی 7 سالہ بچہ جاں بحق

منگل 30 جون 2020 23:38

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) سانگھڑ کے قریب چوٹیاری میں تیز رفتار کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی 7 سالہ بچہ جانبحق دوافراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب چوٹیاری میں پریتم نامی نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سانگھڑ آرہے تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ جیرام ولد روجو بھیل موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ بگو ولد موہن بھیل کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی جانبحق ہونے والے بچے کی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا ہے اس موقع پر موٹر سائیکل سوار پریتم کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرائی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا دوسری جانب زخمیوں کو سول اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبعی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں