سانگھڑ ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

-حکومت نے بلدیاتی نظام محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا،شہریوں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج

پیر 12 اکتوبر 2020 20:38

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا ڈی سی تمام ضلع بھر کے افسران دفاتر ہی نہیں آتے شہری ڈی سی آفس کے باہر احتجا ج کرنے پر مجبور تفصیل کے مطابق بلدیاتی نظام ختم ہونے کے بعد پورے سندھ کی طرح سانگھڑ میں بھی بلدیاتی نظام محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا گیا ہے پورے ضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام درھم برھم ہے تو دوسری جانب شہری علاقوں میں عوام پینے کے پانی کو ترسنے لگی ہے ڈی سی سمیت ضلعی افسران اپنے دفاتر ہی نہیں آتے عوام دفاتر کی چکر لگانے کے بعد انتظامیہ کو کوسنے لگتے ہیں المنصورہ کالونی و دیگر علاقوں میں ایک سے پانی نہ آنے کے خلاف علاقے کے معززین ڈی سی سمیت محکمہ ریونیو کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور رہنے کے بعد ڈی سی آفس اور نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب روزانہ کی بنیادوں پر ڈی سی اور محکمہ ریونیو کے دفاتر کے سامنے اس وقت تک احتجاج کیا جائے گا جب تک شہر میں پینے کے پانی کا بحران اور صفائی کا نظام بہتر نہیں ہوجاتا اس موقع پر انھوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

#

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں