قانون کا رکھوالہ قانون شکن بن گیا، جج نے چھاپہ مار کرشہری کوپولیس کی حراست میں بازیاب کرالیا

بدھ 26 مئی 2021 00:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) قانون کا رکھوالہ قانون شکن بن گیا ۔ جج نے چھاپہ مار کرشہری کوپولیس کی حراست میں بازیاب کرالیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایس ایچ او مقصود رضا پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پرSHO سانگھڑ مقصود رضا منگھاڑ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید احمد کیریو کی عدالت نے DSPسانگھڑ کو FIR درج کرنے کا حکم دیا ڈی آئی جی شھید بینظیر آباداور IGP سندھ کو SHO سانگھڑ مقصود رضا کے خلاف انکواری کرنے کا حکم صادرکیا جبکہ بازیاب ہونے والے شہری کے کزن نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ میرے کزن کو SHO سانگھڑ مقصود رضا نے خان محمد ولد سوڈو مری کو غیر قانونی طور پر حراست اور حبس بیجا میں رکھاہوا ہے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے خان محمد مری کو بازیاب کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کو دی جس پر معزز عدالت نے SHO سانگھڑ پر FIR داخل کرنے کا حکم دیا واقعہ پر پولیس سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا مگر پولیس نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں