سانگھڑ، مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی، آمدورفت متاثر

جمعہ 11 اگست 2023 13:22

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2023ء) سانگھڑ کے قریب دوڑ ریلوے اسٹیشن پر سرہاڑی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک متاثر ہوگئے، 5 گھنٹے بعد ڈائون ٹریک کو بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کی ایک بوگی کے چار ویل ٹریک سے اتر گئے جس کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والے اپ اور ڈائون ٹریک مکمل طور پر بند ہوگئے۔حادثے کے بعد نواب شاہ، سرہاڑی، شہدادپور اور ٹنڈو آدم میں ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک سے بوگی کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں