سانگھڑ میں ضلع بھر سے آئی بی ایس اور پی ایس ٹی سمیت ویکسینیٹر نے اپنے حقوق کے لئے میونسپل کمیٹی سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی

اتوار 3 ستمبر 2023 19:30

ْسانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2023ء) سانگھڑ میں ضلع بھر سے آئی بی ایس اور پی ایس ٹی سمیت ویکسینیٹر نے اپنے حقوق کے لئے میونسپل کمیٹی سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ڈی جی ہیلتھ بھاری رشوت کے عیوض نوکریاں فروخت کررہا ہے فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ضلع بھر سے آئی بی ایس اور پی ایس ٹی سمیت ویکسینیٹر نے اپنے حقوق کے لئے میونسپل کمیٹی سانگھڑ سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر شرکا چوہدری ساجد جٹ، لیاقت جھلن، سراج کیریو، وفا مری، الطاف حسین، حسین بخش عمرانی ،سہیل مینگل، دیگر نے کہاکہ سندھ کے تعلیم یافتہ نوجوان اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور سڑکوں پر دربدری کا شکار ہیں ڈی جی ہیلتھ ھمارے حق پر ڈاکہ ڈال کر لاکھوں روپے رشوت کے عیوض بھرتی کئے جارہے ہیں انہوں نے کرپٹ ڈی جی ہیلتھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ بھاری رشوت کے عیوض نوکریاں فروخت کررہا ہے اگر ایسا ہی کرنا تھا تو ہم سے انٹرویو کیوں لئے گئے نوکریوں کے ریٹ لکھ کر بتادیتے کہ فلاں گریڈ کی نوکری اتنی رقم میں دستیاب ہے ہمیں محنت کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی اور رقم لیکر نوکری کے لیتے جبکہ ہم سے ڈیوٹی تو لی گئی لیکن ہمیں آفر لیٹر نہیں دئے گئے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ہم در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں جلد آفر لیٹر دئے جائیں تاکہ ہماری بیچینی ختم ہوسکے آخر میں شرکا نے ڈی جی ہیلتھ کو ہٹایا جائے سندھ کو بچایا جائے کے نعرہ بھی لگائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں