سرائے عالمگیر،جنگل سی13 فٹ لمبا 2فٹ موٹا اژدھا پکڑلیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:07

سرائے عالمگیر،جنگل سی13 فٹ لمبا 2فٹ موٹا اژدھا پکڑلیا گیا
سرائے عالمگیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء)سرائے عالمگیر کے علاقے پبی میں جنگل سے اہل علاقہ نے 13 فٹ لمبا 2فٹ موٹا اژدھا پکڑلیا۔اژدھا اب تک 30سے زائد جانوروں کو زندہ نگل چکا ہے ،علاقہ مکینوںنے اپنی مدد آپ کے تحت خطرناک اژدھے کو پکڑکر سکھ کا سانس لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے پبی کے جنگل سے 13فٹ لمبا اور 2 فٹ موٹا اژدھا پکڑ لیا گیا ہے ۔ یہ اژدھا اہل علاقہ کے لئے بڑا خطرہ اور وبال جان بن چکا تھا جو اب تک 30سے زائد مویشیوں کو زندہ نگل چکا تھا،جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایاجارہا تھا،لیکن نوامی گاؤں کنارہ کے بہادر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خطرناک اژدھے کو پکڑلیا ، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں