تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے چھاپہ مار کر خطرناک گینگ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

اتوار 19 جنوری 2020 00:00

سرائے عالمگیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) سپیشل برانچ گجرات کی خفیہ رپورٹ پر تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر خطرناک گینگ کے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے بارے میں گوجرانوالہ ڈویژن میں دہشت گردی اور عصمت دری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان میں پہاڑ گینگ کے یاسر‘ گوشی گینگ کے نبیل‘ موٹو گینگ کے ثقلین اور قمر عباس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہاڑ گینگ کے ملزم یاسر ولد گلزار احمد قوم اعوان‘ سکنہ کوہار سرائے عالمگیر گجرات کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے پر آٹھ مقدمات درج ہیں۔ گوشی گینگ کے نبیل ولد نعیم عرف نانا قوم گجر کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے پر چار مقدمات درج ہیں۔ موٹو گینگ کے ثقلین ولد ملازم حسین اعوان کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں ایک مقدمہ درج ہے۔ قمر عباس ولد محمد اصغر کے خلاف تھانہ گلیانہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کر رہی ہے۔ نئے آئی جی کی تعینیاتی کے بعد پنجاب پولیس کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں