علامہ اقبال یونیورسٹی،داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 30 اپریل 2024 17:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا نے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا زبیر شاہ نے یونیورسٹی میں داخلہ سے رہ جانے والے طلبہ سے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسے طلبہ کو داخلے کاموقع فراہم کرنے کےلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر کر دی ہے تاہم لیٹ فیس ادا کرناہو گی ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس وقت بی اے، اے ڈی پی، بی ایڈ سمیت 10 سے زائد پوسٹ گرایجوایٹی ڈپلومہ میں داخلہ دے رہی ہے ۔داخلہ کے خواہش مند طلبہ کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے واٹس ایپ نمبر 03080918621 ریجنل آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں