سرگودھا میں فائرنگ کے آٹھ واقعات میں ایک کو زخمی کر کے خوف وحراس پھیلادیا گیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) سرگودھا میں فائرنگ کے آٹھ واقعات میں ایک کو زخمی کر کے خوف وحراس پھیلادیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں یونیورسٹی روڈ کے علاقہ چیمہ کالونی میں کار سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے۔نواحی چک 67 جنوبی میں امداد اور اکرام اللہ میں مخالفت پر امداد نے کار میں سوار ہو کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

سائیوال کے گاوں شاہ کیکروالا میں لین دین کے تنازعہ میں محمد وقار نے کامران کے ہاں فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ 47 اڈا مین چوک میں کار سواروں نے یاسر حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گے۔بھلوال کے علاقہ سلیمان پورہ میں تصور حسین کے گھر پر پتھراو اور فائرنگ کی گئی۔چک 59 شمالی میں سلیم اور ریاض کی ڈیروں پر ہوائی فائرنگ جاری رہی۔قصبہ پھلروان کے گاوں رتو کالا میں اکرام اور ثناء اللہ نے فائرنگ کر کے اسلم کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔نواب پور مہناس میں اظہر عباس نے خاتون بی بی کے ڈیرہ پر گائے نگ کر کے خوف وحراس پھیلایا اور فرار ہو گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں