جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریوں کے سلسلہ میں میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اِجلاس 31اکتو بر کو ہو گا

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) مرکزی میلا د کمیٹی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے کہا ہے کہ 12ربیع الا ول جشن عید میلاد النبی ؐ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ضلع و شہر ، تحصیلوںاور علاقائی میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داران کا اِجلاس 31اکتو بر کو سرگودھا میں ہو گا اِس بات کا فیصلہ مرکزی نعت کونسل کی سپر یم کو نسل کے اِجلاس میں کیا گیا جس میں شفقت اقبال للہ ، شیخ محمد فیاض ، طاہر جمیل، حاجی محمد ارشد، رانا محمد شعیب ، حاجی ثناء اللہ ، شیخ محمد فرخ ، شیخ محمد نعیم معصومی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میلاد کمیٹی ضلع سرگودھا کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے تمام علاقائی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ میلاد النبی ؐ کے جلوسوں ، کا نفرنسوں ، جلسوں اور محفل نعت خوانی کے پروگراموں کا لائحہ عمل مرتب کریں اور حسبِ سابق عید میلادالنبی ؐ کی تیاریاں زور و شور سے شروع کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کا دورہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ اِس موقع پر اجلاس میں عزم کیا گیا کہ اِس سال حسبِ سابق عید میلاد النبی ؐ ضلع بھر میں بھر پور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں