پولنگ اسٹیشنز پر پینے کے پانی ‘ پنکھوں اور بارش کی صورت میں ووٹرز کو پانی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت

اتوار 22 جولائی 2018 18:30

سرگودھا۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ٖٴْ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر پینے کے پانی ‘ پنکھوں اور بارش کی صورت میں ووٹرز کو پانی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ ووٹرز کو گرمی کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے عملہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس روز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جبکہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ادویات وغیرہ اور عملہ کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے تاکہ ناگہانی صورتحال میں بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں