سرگودھا‘ مقدمہ قتل کے اشتہاری کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد دوبئی سے واپسی کا معاملہ،تحقیقات کا حکم

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) شہر کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں تین سال قبل مخالف کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو نے والے اشتہاری رانا شاہد کی واپسی پر ایئر پورٹ سے گمشدگی پر تحقیقات شروع کردی گئی۔زرائع کے مطابق ملزم اشتہاری رانا شاہد نے لین دین کے تنازعہ پر 2015 میں اپنے مخالف کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا۔

ضلعی پولیس نے ملزم کی دبئی میں موجودگی کی اطلاع پر انٹر پول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرائے۔ایف آئی اے کے ذریعے دبء میں ملزم کی گرفتاری اور اس کی حراست میں لاہور ائیر پورٹ سے پاکستان واپسی کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ ضلعی پولیس کی ٹیم لاہور ایئر پورٹ پہنچی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ فلائٹ کراچی پہنچی تو پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے کراچی رابطہ اور اشتہاری ملزم کی ریڈ وارنٹ کے ذریعے گرفتاری کے بارے معلوم کیا تو پتہ چلا کے فلائٹ تو آ چکی ہوئی ہے اور ملزم کراچی ایئر پورٹ سے مبینہ طو رپر روپوش ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ریڈ وارنٹ کے ذریعے ملک واپسی اور ملزم اشتہاری کی فراری کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سرگودھا تھانہ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے باضابطہ کارروائی کی مگر دبئی سے گرفتار اشتہاری مبینہ ملی بھگت سے وطن واپس پہنچ کر رفو چکر ہو گیااور جو فلائٹ لاہور آنا ہی نہیں تھی اس کے بارے میں لاہور آمد کی اطلاع دی گئی سرگودھا پولیس پہنچی تو پتہ چلا کہ یہ فلائٹ کراچی ہی آتی اور جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ 248/18 سرکل کراچی میں درج کرلیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں