شاہنوں کے شہر سرگودھا سے پاکستان بچائو مہم کا آغاز کر دیا گیا

قوم کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو یہ ذمہ داری پوری نہ کرے اسے اقتداد میں رہنے کا کوئی حق نہیں‘مولانا محمد اکرم طوفانی

پیر 25 مارچ 2019 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) شاہنوں کے شہر سرگودھا سے پاکستان بچائو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کا اعلان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا محمد اکرم طوفانی نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کے مذمتی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی معاملات اور قوم کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو یہ ذمہ داری پوری نہ کرے اسے اقتداد میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نے عوام کے مسائل حل کی بجائے،بے روز گاری میں اضافہ کے ساتھ مکان گرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔پچاس سال سے آباد لوگوں سے چھت اور روز گار چھینے کے ساتھ مہنگائی کو فروغ دیتے ہوئے غریبوں کو مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے ہر طرف عدم تحفظ کی فضا کا خوف طاری ہے اس لئے اب مزید کوئی ظلم برداشت نہیں کریں گیاور اللہ تعالی کا ایسا عذاب آئے گا جو ملک اور اسلام دشمن قوتوں کو برباد کر دیئے گااس موقع پر مولانا محمد اکرم طوفانی کے علاوہ مولانا عبدالرشید، قاری عبدالوحید، مفتی جہانگیر اور دیگر نے کراچی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ مولانا سمیع الحق سمیت اڑھائی سو سے علماء کرام کا قتل ہو چکا لیکن کسی کا ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔اس لئے جب حکمران تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے تو پھر ان کو اقتداد کا کوئی حق نہیں اس لئے انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں ورنہ احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن یہودی اور بھارت ہیں جو علماء کرام کو قتل کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں اس لئے ہمیں پاکستان کا مطابق کیا لالہ الہ اللہ کے نعرے کو پورے کرتے ہائے پاکستان کو بچانا جس کے لئے ایک قوت بن کر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں آنا ہو گا جس میں علماء کرام اہم کردار ادا کریں گے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قوم کو لے کر چلیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی واقعہ سمیت علماء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائیاور علماء کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں