انتظامیہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں مصروف

پری فلڈ/مون سون بالخصوص اربن فلد کے پیش نظر پلان پر عملدرآمد انتہائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا

جمعہ 29 مئی 2020 23:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) انتظامیہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں مصروف جبکہ ضلع میں پری فلڈ/مون سون بالخصوص اربن فلد کے پیش نظر پلان پر عملدرآمد انتہائی سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے پری فلڈ /مون سون 2020کے کانٹی جنسی پلان کے مطابق قبل از وقت اقدامات اٹھا کر تیاریوں کی تفصیلات ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر مختلف محکموں کی طر ف سے اقدامات کی تفصیلات بھجوائی جا رہی ہیں تاہم میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروںکی طرف سے تیاری کے زیادہ تر امور سرکاری ریکارڈ میں چل رہے جبکہ عملی طور پر بیشتر امور کا وجود نہیں بالخصوص شہر میں مین ہولز کی صفائی بابت خصوصی مہم تاخیر سے شروع ہوئی اوراس میں بھی ڈنک ڈپائو پالیسی اپنائی جا رہی ہے،اسی طرح کانٹی جنسی پلان کے تحت شہرکے تمام ڈسپوزل ورکس اور مشینری فعال رکھنے کی ہدایت پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہائی اہم اور ضروری مشینری وکئی گاڑیاں مرمت کی منتظر کارپوریشن احاطہ میں کھڑی ہیں، جس پر سیکرٹری امپلی منٹیشن پی ڈی ایم اے کی طرف سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کے ساتھ ساتھ واضح کیا گیاہے کہ اس سلسلہ میں سستی و غفلت کا مظاہرہ برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ، شہریوں کی مشکلات کے فوری ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں