موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ،طلال چوہدری

حکومت قوم کو آٹا چینی گھی کے چکر میں ڈال کر آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے الیکٹرونکس دھاندلی کی تیاریوں کو مصروف ہے،سینئر رہنما مسلم لیگ(ن)

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (نض کے سینئرراہنما طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے جو قوم کو آٹا چینی گھی کے چکر میں ڈال کر آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے الیکٹرونکس دھاندلی کی تیاریوں کو مصروف ہے حالانکہ الیکشن کمشن کی زمہ داری صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے جو ای وی ایم کا فیصلہ کرنے میں با اختتار ہے انہوں نے کہا موجودہ وقت میں عوام جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کے لئے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کے زریعے آٹا گھی اور چینی چوروں سے انتقام لیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت دنیا کے 70 ممالک نے ای وی ایم کا استعمال کیا نہیں یا پھر ختم کر دیا ہے۔اس لئے اس کے استعمال کو کامیاب قرار دینا درست نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی لیگی راہنما سابق ایم این اے و مئیر چوہدری عبدالحمید مرحوم کی دسویں سال میں برسی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کارکنان کے حوصلوں کو بلند کیا۔

برسی کی تقریب میں میاں نواز شریف نے ٹیلیفونگ خطاب کر کے خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایم این اے چوہدری عںدالحمید مسلم لیگ دیرینہ ساتھی تھے جنہوں نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر کے ہمشہ جرات مندانہ کردار ادا کیا اور پارٹی سے وابستگی کو برقرار رکھا جن کے نقش قدم پر ان کے فرزند حامد حمید رکن قومی اسمبلی ہیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

میاں نواز شریف نے مہنگائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے نجات کی دعا کرتے ہوئے مرحوم چوہدری عںدالحمید کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے پسمندگان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جبکہ برسی کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید،امیر افضل اعوان، عبدالرزاق ڈھلوں ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ،مرانا منور غوث،مرزا محمد الیاس،اور دیگر نے خطاب کیا۔اخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں