ڈپٹی کمشنر کی روٹی کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 15:21

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) شعیب علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز،نان بائی اور تندور کا دورہ کر کے روٹی کی 15 روپے اور نان کی 20 روپے میں فروخت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مقرر کردہ قیمتوں پر روٹی اور نان نہ فروخت کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں