ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ریٹائر ہونے والے اکاؤنٹس آفیسر کے اعزاز میں الوادعی تقریب

پیر 15 اپریل 2024 19:04

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کی جانب سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ریٹائر ہونے والے اکاؤنٹس آفیسر ملک محمد شفیع کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نئیر عباس خان،اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود سمیت دیگر نے کہا کہ ملک محمد شفیع کی ریٹائرڈمنٹ سے محکمہ ہیلتھ میں تجربہ کار آفیسر کا جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کو ختم کرنے میں برسوں بیت سکتے ہیں، کیونکہ ملک محمد شفیع کو جتنا دفتری قانون پرعبور حاصل تھا ضلع بھر میں کسی اور آفیسر کو حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ ہسپتال کے افسران و ملازمین ملک شفیع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد خلا ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں