خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے اپنا اندراج کروائیں، وکٹم سپورٹ آفیسر

پیر 15 اپریل 2024 19:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وکٹم سپورٹ آفیسر پولیس تحفظ مرکز سرگوھا مونا لیزا نے کہا ہے کہ خواجہ سرا معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خواجہ سراء شناختی کارڈ میں اپنا اندراج بطور خواجہ سرا کروائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل آفس میں ڈائنامک سروے میں اپنا اندرواج کروائیں پھر8171سے میسج وصول ہونے کے بعد بینظیر کفالت وظیفہ جاری کر دیا جائیگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ خواجہ سراء کمیونٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے وظیفہ ملنے کیلئے پہلی شرط نادرا کے جاری کر دہ شناختی کارڈ میں اُن کا اندراج بطور خواجہ سراء ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے تاکہ قانون سازی کے دوران یہ اپنی کمیونٹی کیلئے آواز بلند کر سکیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں