سرگودھا ، منشیات فروشی،چوری راہزنی اورغیرقانونی اسلحہ میں ملوث 9ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 19:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں،چوری راہزنی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ملزمان بلال اور مسعود کو گرفتار کرکے چرس 720 گرام اور بندوق12بور برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ تھانہ بھلوال صدر پولیس نے چوری،راہزنی،ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 4 رکنی گینگ سرور، مصطفی اور علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد کا مال ِمسروقہ برآمد کرلیا اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔تھانہ بھلوال صدر پولیس نے منشیات فروش ملزم رمضان سے 20 گرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔اسی طرح تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 2بدنام زمانہ منشیات فروشوں احتشام اورفیصل سے 5کلو130گرام سے زائدچرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان سے نقد رقم 50ہزارروپے اور2عددغیر قانونی پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں