سرگودھا،ضمنی الیکشن میںکامیابی عوام نے مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، مولانا ملک ضیا الحق

منگل 23 اپریل 2024 18:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) علما مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے سرگودھا کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق اور ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے ضمنی الیکشن میں حکومتی اراکین کی کامیابی کو عوام کا مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالسیوں کا ہاتھ ہے جن کی بدولت ملک جلد ہی خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیا الحق اور سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی 93 سے سعید اکبر نوانی سمیت منتحب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کو موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومتی اقدامات کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ اب ملک بہت جلد ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے دور کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام حماعتیں عوام کے حق رائے دہی کا احترام کریں اور مخالفت برائے مخالفت کی روایات کوترک کر کے حکومت کے ہاتھ ضبوط کریں ملک کو سابق دور کے پیدا شدہ بحرانوں سے نجات مل سکے کیونکہ ہم سب کا فرض بنتا ہے ملک کو بھنور سے نکال کر خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عوامی مینڈیٹ کا احترام لازم ہے تاکہ عوام کودریش مہنگائی،بے روز گاری اور بنیادی مسائل و مشکلات سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں