موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار،6موٹرسائیکل برآمد

منگل 30 اپریل 2024 17:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سرگودھا کی تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے7 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر کے 6عددچوری شدہ موٹر سائیکل جنکی کل مالیتی3 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں نعیم اور نعمان نامی موٹر سائیکل چور شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ایس ایچ اوسٹی کے مطابق برآمد شدہ مال ِمسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں