کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا۔احسن اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 ستمبر 2017 13:42

کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا۔احسن اقبال
شب قدر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر۔2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا 2013 میں پاکستان کوخطرناک ملک سمجھ رہی تھی لیکن آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں ایف سی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطرناک ملک سمجھ رہی تھی لیکن آج کوئی پاکستان کو خطرناک ملک قراردینے کی جسارت نہیں کرسکتا، پاکستان آج بہتری اور ترقی کی طرف گامزن ہے، ملک کی خاطرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں، شہدا کی قربانیوں سے ہی پاکستان دنیا میں عزت اور وقارحاصل کررہا ہے، پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں ایف سی کے جوانوں میں ولولہ اورجذبہ دیکھا، ملک میں امن کے لیے ایف سی کا کردار کلیدی ہے، بین الاقوامی ادارے بھی ایف سی کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ایف سی دنیا میں امن فورسزکا حصہ بھی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے، مضبوط معیشت ملک کو نا قابل تسخیرہونے کی بنیاد فراہم کرتی ہے، ہمارا ہدف 2025 تک پاکستان کو دنیاکے بڑی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں