شہداد پور ،ماموں نے بھانجی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ہفتہ 15 جنوری 2022 00:04

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2022ء) شہدادپور کے قریب گاؤں کامل لغاری میں ماموں نے بھانجی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخمی حالات میں سمس اسپتال منتقل پولیس نے تفتش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں کامل لغاری میں ماموں نے فائرنگ کرکے نوجوان بھانجی ثناء دختر گل حسن لغاری کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی لڑکی کو سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا، زخمی نوجوان لڑکی اپنے چاہنے والے کے ساتھ گھر سے بھاگ کر رحیم یار خان چلے گئی تھی جس کو راجوانی فیصلہ کے بعد واپس بلایا گیا تھا واپس گاؤں آنے کے بعد ماموں مجاہد لغاری۔

الہٰی بخش لغاری ودیگر نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں