شہدادپو ، 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار

جمعہ 18 اگست 2023 22:56

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2023ء) شہدادپو کے قریب پولیس پوسٹ ملدسی میں 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے لاک اپ کے حوالے کر دیا، بچی کو شہدادپور کے سمز اسپتال میں داخل کرایا گیا، مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 12 سالہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ ملدسی میں محلے میں خیرات کی دعوت میں گئی واپسی پر سڑک پر کھڑے 4 درندوں نے واحد علی خاصخیلی، شاھو خاصخیلی، شانو خاصخیلی اور مہتاب خاصخیلی نے مجھے زبردستی اغوا کرلیا اور گاؤں کے قریب کپاس کے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد یوسف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سفاک ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بچی کی زندگی تباہ کر دی کپاس کی فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ہم بیٹی کی گمشدگی کی تلاش میں نکلے تھے۔ ہم نے گاؤں کے قریب کھیت میں بیٹی کی چیخ و پکار سنی اور ایک ملزم کو پکڑ پولیس کے حوالے کردیا، گرفتار ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔اس حوالے سے پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر منظور ببر نے بتایا بچی انعم سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مزید میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں