سندھ میں 12سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی

چاروں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس ایچ او شہداد پور

ہفتہ 19 اگست 2023 16:27

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2023ء) سندھ کے شہر شہدادپور میں چار ملزمان نے مل کر 12سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے اپنے بیان میں بتایا کہ 4ملزمان نے ہماری بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایس ایس پی عابد بلوچ نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ادھر ایس ایچ او شہدادپور نے دعوی کیا ہے کہ چاروں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

اندرون سندھ میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال جون میں ضلع مٹیاری کی تحصیل نیو سعیدآباد میں ٹک ٹاکر لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بہانے سے بلا کر 3 ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے وقار ملاح اور اس کے ساتھیوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کیس درج ہونے کے بعد بھی پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، ملزمان مجھے پریشان کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر کچھ بھی ہوا تو میری موت کے ذمے دار نامزد ملزمان ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں