الپوری:شانگلہ کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کو مسترد کرتے ہوئے ان کو ملازمین کا معاشی قتل قرار دے دیا

جمعہ 19 جون 2020 20:55

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2020ء) شانگلہ کے سرکاری ملازمین نے صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کو مسترد کرتے ہوئے ان کو ملازمین کا معاشی قتل قرار دے دیا،مہنگائی کے ستائے ہوئے ملازمین پھٹ پڑے اور حکومتی اقدامات کو ملازمین نے ہر زاوئے سے ملازمین کے ساتھ ظلم قرار دے دیا۔ان خیالات کا اظہار ال گورنمنٹ ایمپلا یز کوارڈینیشن کونسل شانگلہ کے عہدیدار ان کے ہمراہ کلرک ایسویسی ایشن شا نگلہ کے صدر خضر حیات نے جمعے کے روز شا نگلہ پریس کلب الپوری میں میں احتجاجی پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس میں مختلف سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں جنرل سیکر ٹری ایپکا شا نگلہ حضرت عثمان، صدر ایجوکیشن یونٹ محمد اقبال، سینئر نائب صدر عالم رشید ، صدر کلاس فورہیلتھ علی انور، جنرل سیکرٹری کلاس فور محمد علی خایستہ باچا ائی ایم یودیگر تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پرلس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ا یسوی ایشن کے صدر خضر حیات،جنرل سیکر ٹری حضرت عثمان نے کہاکہ ہم تمام ملازمین بجٹ2020-21 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیںوزراء اور مشیران کیلئے دو سو فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ہم غریب ملازمین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیاجو سراسر نا انصافی اور ظلم ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان ملازمین کا کہنا تھا کہ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں اضافہ کیا جائے،اس حکومت نے دو سالوں میںپینتیس فیصد اضافہ کیاہے،جو ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق ہے بے لگام مہنگائی میں سرکاری ملازمین نے صرف جسم و جان کا رشتہ بر قرار رکھا ہے۔ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نظر انداز کرنے کے خلاف سرکاری ملازمین کے عہدیداران پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے سرکاری ملازمین کا پر امن احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے حکومت نے ملازمین کو ڈنڈے کے زور سے دبانے کی کوشش کی تو صوبے بھر کے ملازمین سڑکوں پر نکل اینگے،ہم سندھ حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے ملازمین کے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

سرکاری ملازمین کے حقوق کے حصولی کیلئے دھرنادینے پر ہم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہے،اور ان کے فیصلوں اور ایندہ لاحیہ عمل پر کار بند رہینگے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں