وکالت کی ڈگری حاصل کرنا بہت ہی آسان جبکہ وکیل کی حیثیت سے انصاف کی فراہمی کیلئے کام کرنا انتہائی مشکل ہیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم

بدھ 22 دسمبر 2021 23:22

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ وکالت کی ڈگری حاصل کرنا بہت ہی آسان جبکہ وکیل کی حیثیت سے انصاف کی فراہمی کیلئے کام کرنا انتہائی مشکل ہیں، وکلاء کے تعائون بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے ،بار اور بینچ کے باہمی تعائون سے لوگوں کو باآسانی انصاف فراہم ہوگا۔شانگلہ بار ایسو سی ایشن نے ہمیشہ ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ،سائیلین کے مسائل کے حل میں بار اور بینچ کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئے،پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کو جلد ازجلد نمٹانے کیلئے تمام اضلاع میں وڈیو لنک کے ڈریعے وکلاء کو اپنے مقدمات لڑنے کی سہولت فراہم کی ہیںجس سے وکلاء اور سائیلین کے وقت کی بچت اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم بدھ کے روز شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری میں منعقدہ وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ عامر نذیر بھٹی،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شانگلہ سید مرادعلی شاہ،سینئر سول جج ایڈمن اعجارالرحمن،سینئرسول جج جوڈیشل ندیم اختر، ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ محمد عمران،اکائونٹنٹ سیشن جج قمر زمان ودیگر بھی موجود تھے۔

تقریب کے اغاز میں شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ سعود خان ایڈوکیٹ نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اور ان کو شانگلہ بار آمد پر خوش آمدید کہا۔اس سے قبل جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس الپوری میں نئے تعمیر شدہ ریکارڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نیجوڈیشل آفسران شانگلہ اور خاص کر سیشن جج عامر نذیر بھٹی کی کاوشوں کو سراہا کہ انھوںنے بہت قلیل عرصہ میں اس پراجیکٹ کو اپنے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت دیگر جوڈیشل آفیسران اور وکلاء موجود تھے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں