فیروزوالا میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اکتوبر 2017 19:12

فیروزوالا میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی
فیروزوالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2017ء) فیروزوالا میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیروزوالا کوٹ عبدالمالک میں واقع ایک میڈیکل اسٹور میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دھماکہ بہت پراسرار تھا۔ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں