جی ٹی روڈ کی آبادی نون کے نوجوان آصف کے مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘ملزم کو سزا ئے موت کا حکم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:42

جی ٹی روڈ کی آبادی نون کے نوجوان آصف کے مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘ملزم کو سزا ئے موت کا حکم
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد سکندر نے جی ٹی روڈ کی آبادی نون کے نوجوان آصف کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث نوجوان ملزم ابرار مقصود کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے مجرم نے 2 سال قبل بلیئرڈ گیم کے تنازعہ کی بنائ پر آصف کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ درج کر کے چالان مرتب کر کے تھانہ صدر مریدکے پولیس نے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث مجرم ابرار مقصود کے بھائی مزمل کو عدم ثبوت کی بنائ پر بری کر دیا ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں