امن کمیٹی کا اجلاس صدر شہباز احمد کی زیر صدار ت منعقد ہوا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) امن کمیٹی کا اجلاس صدر شہباز احمد کڑھائی والے کی زیر صدار ت سردار ہاشم علی مان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں سینئر ممبران ملک محمد یوسف ،چودھری سخاوت علی ڈگرا ،چودھری صداقت علی ڈگرا ،عامر بٹ، محمد قاسم ،اعظم علی باجوہ ،قاری محمد الیاس شاہد ،محمد یاسین بھٹی ،نصیر احمد ،حافظ عبدالوحید مغل اور شیخ اعجاز صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہے اعتدال کی راہ اپنانے کے لئے ہمیں مثبت اور تعمیری سوچ اپنانا ہو گی اسلام بھی اعتدال پسندی پر زور دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ امن کمیٹی میں چار وں مسالک کے اراکین موجود ہیں جو امن و امان کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ہم امن کے داعی ہیں اور امن و امان کے قیام کے لئے ہر فرد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن کمیٹی حکومتی قوانین کا ہر حال میں قیام یقینی بنائے گیاور حکومت سے پورا تعاون کرے گی جبکہ شر پسند عناصر اورانتہاپسندوں کو کچلنے کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی تا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں