شیخوپورہ،تیز رفتار ویگن نے رکشہ کو ٹکر مار دی ،1 شخص جاں بحق ،1 خاتون زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) نبی پورہ سرگودھاروڑ پر تیز رفتار ویگن نے رکشہ کو ٹکر مار دی حادثے میں رکشہ پر سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاجاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کردی- جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شریف ولد بدردین عمر 52 سال سکنہ کالوکے نام سے ہوئی زخمی ہونے والی خاتون مریضہ کا نام رخسانہ زوجہ عباس عمر 50 سال سکنہ کالوکے گاؤں ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں