شیخوپورہ می ںدکاندار نے کھیل کود سے تنگ آکر بچے پر تیزاب پھینک دیا

ہفتہ 8 مئی 2021 15:59

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) قلعہ ستار شاہ میں ایک دکاندار نے محض بچوں کے کھیل کود سے تنگ آکر 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قلعہ ستار شاہ میں بچے ایک دکان کے باہر کھیل کود کے دوران شور کر رہے تھے کہ دکاندار امتیاز غصے میں آگیا اور اس نے بچوں پر تیزاب کی بوتل پھینک دی۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے سے 5 سالہ سمیر چہرے پر تیزاب گرنے سے جھلس گیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق سمیر کے والدین کی طرف سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں