نارنگ منڈی ہیضہ پھیل گیا سرکاری ہسپتال میں لائنیں لگ گئیں

جمعرات 26 مئی 2022 16:14

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) ) نارنگ منڈی و گردونواح میں ہیضہ پھیل گیا درجنوں کی تعداد میں مریض روزانہ نارنگ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچ رہے ہیں ہیضہ نے اچانک شدت اختیار کر لی ہے خصوصا کالاخطائی پنڈ جنڈیالہ مقبول پر میانی سدھانوالی ہردو کھوکھر وغیرہ میں ہیضہ نے پریشان کن صورتحال اختیار کر رکھی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق یہ ہیضہ نہیں بلکہ ہیضہ سے ملتا جلتا مرض ڈائریا ہے شدید گرمی میں پانی کی کمی اور ناقص اشیاء کے کھانے سے مریض کی حالت اچانک غیر ہو جاتی ہے جس سے پیچس دست اور قے آنا شروع ہو جاتی ہے اور مریض کی حالت غیر ہو جاتی ہے ۔

مقامی ڈاکٹر انچارج محمد بلال عطاری نے بتایا کہ عوام صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں برتنوں اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ ضرور دھوئیں گھروں میں مکھی مچھر کا سپرے کریں دست اور اسہال لگنے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں لاپروائی سے جان بھی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے ناقص نظام کے باعث مکھیوں اور مچھروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک فرسٹ ائیر کی طالبہ ڈینگی کا شکار بھی ہو گئی ہے اس کے باوجود محکمہ زہریلا سپرے نہیں کر رہا عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں