ضلعی مانیٹرنگ ٹیموں کی غیر مجوزہ بینرز/فلیکسز/بل بورڈز کے خلاف کارروائیاں جاری

سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمز سے سختی سے نپٹا جائے گا‘ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ اظہر حیات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کاروائیوں میں سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخوپورہ میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر صاحبان، چیف آفیسرز اور ایس ایچ اوز نے کاروائیاںکرتے ہوئے ضلع بھر سے کُل غیر مجوزہ 116فلیکسز/بینرز / پورٹریٹس اتارے اور ایک بل بورڈہٹایاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، میونسپل کمیٹیز کے سی اوز اور ایس ایچ اوز کی اپنی آزادانہ مشاہدے کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں 914 بینرز/ فلیکسز/ پورٹریٹس ، 5 بل بورڈاور 453 وال چاکنگزہٹائی گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے متعلقہ مانیٹرنگ افسران سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ بر وقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی پرنٹنگ پریسوں کی بھی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں