ناجائز تجاوزات اور صفائی اور سر سبز پروگرام کے تحت ضلع شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور مہم کا آغاز

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات ، صفائی اور سر سبز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اظہر حیات کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ،شجر کاری اور صفائی کی مہم پرزور طریقے سے جاری ہے۔ بروز 10اکتوبر ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں کاروائی کرتے ہوے سرکاری اراضی کی مد میں 26 ایکڑ ،4 کنال اور 17 مرلے واگزار کروائے جس کی کل مالیت3کروڑ 18 لاکھ روپے ہے ۔

جب کے شہری علاقہ میں کل رقبہ 04کنال 04مرلے واگزار کروایا گیا جس کی کل مالیت6 کروڑ، 52 لاکھ روپے ہے۔اس طرح شہری اور دیہاتی علاقے میں واگزار کرائی گئی اراضی 27 ایکڑ 01 کنال اور01 مرلے ہے۔جس کی کل مالیت9 کروڑ اور 70لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

سر سبز اور صاف پنجاب پروگرام کی مہم کے تحت اہم مقامات جس میں سرکاری ہسپتال ، باغات اور مین روڑ شامل ہیں ،جن پر مختلف اقسام کے تقریبا- 400 پودے لگاے گے۔

جبکہ 218افراد پر مبنی عملہ صفائی کی مدد سے پانچوں تحصیلوں کے 178سے زائد مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 258 ایکڑ، 05کنال اور 14 مرلے،جس کی مالیت تقریباًٍٍٍ 72 کروڑ اور 83 لاکھ ہے،زرعی / محکمہ مال کا رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔شہری علاقہ جات میں 17ایکڑ ،02 کنال اور 15 مرلہ رقبہ واگزارکروایا گیا جس کی مالیت 02 ارب 43کروڑ اور 53لاکھ روپیہے۔

اس طرح واگزار کروایا گیا کل رقبہ 275 ایکڑ، 07کنال اور 19 مرلے،جس کی مالیت تقریباًٍٍٍٍٍٍٍٍٍ 03 ارب، 16 کروڑ اور 36 لاکھ روپے ہے۔ ناجائز تجاوزات مہم کے دوران 444 وارنگ جاری کی گئیں اور 39 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس مہم کے دروان ایکشن کرتے ہوئے 136,100/ روپے جرمانہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی سربراہی میں گزشتہ روز ضلعی سطح پرقائم کی گئی کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اور تمام منتخب عوامی نمائندگان نے ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ،شجر کاری اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے واضع احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آفیسر کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں