پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، پانچ درجن سے مجر مان گرفتار ، ما ل مسروقہ بر آمد

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:40

شیخوپورہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پانچ درجن سے زائد خطر ناک اشتہاریوں ،جرائم پیشہ افراد اور ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ، منشیات ،نقدی، موٹر سائیکلیں رکشے،طلائی زیورات، قیمتی مویشی ،الیکٹرونکس کاسامان ، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور دیگر سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا،پولیس نے چار اندھے قتل کے ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،یہ بات ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندو ں کو بتائی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سی آئی اے رانا محمد اسلام، ڈی ایس پی سٹی محمد نوید،ڈی ایس پی صدر نعیم عزیز ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چوہدری اعظم بسراء ایس ایچ اوفیکٹری ایریا میاں غلام فرید،ایس ایچ اواے ڈویژن شاہد رفیق چنبل،ایس ایچ اوبی ڈویژن عامر محبوب وینس،ایس ایچ اوسٹی فاروق آباد خرم ڈوگر،ایس ایچ اوصدر عزیز احمد،ایس ایچ اوبھکھی عمر شیراز گھمن، ایس ایچ اوصدر مریدکے فاروق احمدرانجھا،ایس ایچ اوہائوسنگ کالونی چوہدری لطیف گجر،ایس ایچ اوشرقپور شریف حبیب اللہ اُپل، انچارج سیکیورٹی میاں منظور احمد ، ظہیر عالم شاہ ، ثمر عباس، محمد اسلم موہل ، ملک ارشد، محمد عباس، سجاد یونس، شہزاد چنبل بھی مو جود تھے، ڈی پی او شیخوپورہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو گرفتارکیا اور فرض شناسی کا ثبوت دیا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں