مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 21:44

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا ہے، تھانہ بھکھی میں سب انسپکٹر رانا اعظم کو ایس ایچ او جبکہ مانانوالہ میں سب انسپکٹر شاہد رفیق اور تھانہ شرقپور شریف میں انسپکٹر رانا محمد اقبال کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے اور ان کے پیش رو عمر شیراز گھمن اور حبیب اللہ اپل کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں