فیصل آباد ، ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

پیر 14 جنوری 2019 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) شیخوپورہ روڈ گھسیٹ پورہ میں دوبسوں کے ٹکرانے سے چار مسافر زخمی ہوگئے ، تین کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دی ، چوتھے کو ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے لاہور جانے والی دوتیز رفتار بس گنے والے ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکر اگئیں جس کے نتیجہ میں چار مسافرزخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے طبی امداد دی ، زخمی ہونے والے 23سالہ محمد امین کو زیادہ چوٹ لگنے کے باعث الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو ٹیم نے ڈسچارج کر دیا دیگر زخمیوں میں پچاس سالہ شہزاد علی ، 45سالہ گل بی بی ، چالیس سالہ سروت شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں