-شیخوپورہ، نواز شریف یہ جانتے تھے کہ وہ پاکستان آئے تو جیل جائیں گے، رانا تنویر حسین

E اس کے باوجود وہ پاکستان آئے اور انہیں ایک سازش کے ذریعے سزا سنادی گئی اور وہ جیل میں بھی رہ کر پاکستان اور عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر

اتوار 14 جولائی 2019 20:47

/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ نواز شریف یہ جانتے تھے کہ وہ پاکستان آئے تو جیل جائیں گے اس کے باوجود وہ پاکستان آئے اور انہیں ایک سازش کے ذریعے سزا سنادی گئی اور وہ جیل میں بھی رہ کر پاکستان اور عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، این آر او ایک ڈھونگ ہے نہ کسی نے مانگا نہ حکمرانوں کی این آر او دینے کی اوقات ہے ، نالائق اور نا اہل شخص کو وزیر اعظم بنادیا گیا اور پاکستان جو معاشی طور پر مستحکم ہورہا تھا توانائی کے منصوبے لگ رہے تھے، سی پیک پر تیزی سے کام ہورہا تھا دہشت گردی ختم ہوئی عوام کو روزگار میسر آرہا تھا پاکستان کا نام دنیا میں عزت و وقار سے لیا جاتا تھا پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا تھا پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لئے نواز شریف کا سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالوں حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث دس ماہ میں ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے بے روزگاری بڑھ گئی اور انہیں ووٹ دینے والے لوگ خود پریشان ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ باوے دی کٹیا میں ڈوگر برادری کے دو گروپوں کے مابین صلح کروانے کے کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ارکا ن صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، میں عبدالروف ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر، ممتاز سیاسی شخصیت ملک مشتاق احمد ڈوگر ، سابق یوسی چیئر مین ملک عمران رحمت ڈوگر ، عنا ئیت علی ٹھیکیدار ، ملک نوید بگا ڈوگر ، چودھری محمود اختر گورایہ ،ڈاکٹر نعیم ملک ، میڈیا کو آرڈی نیٹر ندیم گورایہ سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے رانا تنویر حسین نے کہا کہ سارے چور پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور احتساب کے نام پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم گھبرائیں گے نہیں عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ گھر لیکر رہیں گے اور انکے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جج کے اعتراف کے بعد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کی کوئی ساکھ نہیں بچی انہیں فی الفور رہا کیا جائے عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے موت برداشت کرلیتے کیونکہ انہی کا دعویٰ تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹوں اور مکاروں کی حکومت ہے جو زیادہ دیر نہیں چل سکتی کیونکہ ظلم کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا وزیر اعظم سلیکٹیڈ نہیں بلکہ ریلوکٹا ہے جو اپوزیشن کو چور چور کہہ کر عوام کے دل نہیں جیت سکتادس ماہ میں معیشت کا بیڑھ غرق اور اور مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے وہ ان کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر ماہ اجلاس میں شرکت کا دعویدار اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو دیکھ کر بھاگنا شروع ہو جاتا ہے ، انہوں مزید کہا کہ عوا م کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے والوں نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، قرضوں کا جو بوجھ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ملک و قوم پر ڈالا ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، نواز لیگ کے رہنمائوں کو چن چن کر انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبر کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اور انشاء اللہ حق و صداقت کا سورج جلد طلوع ہوگاکہ آج آزاد میڈیا کی بات کرنے والے خود ہی میڈیا پر پابندیاں لگا رہے ہیں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، 22کروڑ عوام عمران کی پالیسیوں پر رو رہی ہے عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے مہنگائی کا بم گرا دیا گیاتاجروں کی کامیاب ہڑتال نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا کررکھ دی ہیں مسلم لیگ(ن) غاصب حکمرانوں کے خلاف تاجر برادری اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں