ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کرنل (ر) امان اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ‘اسیروں کے مسائل سنے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 13:16

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کرنل (ر) امان اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا معائینہ کیا انہوں نے جیل میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور اسیروں کے مسائل بھی سنے دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن بیگ نے سول جج شیر افگن بخش اور سول جج نازیہ علی کے ہمراہ جیل کے معائینہ کے دوران جیل کے باورچی خانہ کا معائینہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 9 حوالاتیوں کو ان کے ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں