حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی

پیر 21 اکتوبر 2019 20:43

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی حکومتی ترجیحات ہیں اور انشعبوں کے لئے حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کیا گیا ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کا آئینہ دار اور متوازن اور یکساں ترقی کا عکاس ہے، صحت کارڈ کے اجرائ سے غریب عوام کو بھرپور ریلیف ملے گاوزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام سے عوام میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر رکھا ہے جس کے لئے ایسا ترقیاتی پروگرام وضع کیا گیا ہے جس کے ذریعے بہترین ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں،ان کیلئے خصوصی پروگرام شروع کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو ہر قسم کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے سلسلہ میں عملی اقدامات ہو چکے ہیں نوجوانوں کو معاشرے کا اہم فرد بنانے کے لئے مختلف ہنر و فنون کے ذریعے ان کی قابلیت کو نکھارارا جا رہا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا نام پیدا کر سکیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں