تما م ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے دفاتر میں روزمرہ کی بنیاد پر عوام کی شکایات سنیں اور انکے مسائل کو حل کریں‘ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت

جمعہ 21 فروری 2020 14:15

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے ہمراہ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔جس میں فرداً فرداً تمام تھانہ جات کی کارکردگی ، کرائم اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تما م ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں روزمرہ کی بنیاد پر عوام کی شکایات سنیں اور انکے مسائل کو حل کریں۔

قانون سے کوئی بالا تر نہیں اس لیے اپنے علاقہ میں عوام کو پریشان کرنے والے عناصر جن میں بدمعاشان، منشیات فروش ، پتنگ باز ،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش وغیرہ کرنے والو ں کے خلاف خصوصی طور پر کریک ڈاون کریں۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں تاکہ ان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جاسکے۔ گشت کے نظام کو موثر کریں۔آخر میں ڈی پی او شیخوپورہ نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو شاباش بھی دی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں