شیخوپورہ ، 12سالہ مہمان بچی سے اجتماعی زیادتی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) شیخوپورہ میں خواتین اور کمسن بچے بچیوں سے زیادتی کے واقعا ت میں اضافہ، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعدقصبہ بھکھی میں بھی 12سالہ مہمان بچی سے گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آگیا ہے، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کرلکے کے رہائشی اکبر علی کی بیوی اپنے بچوں سمیت بھکھی میں میکے آئی ہوئی تھی جہاں 12 سالہ بچی (ر) دکان پر کھانے کی چیز لینے جارہی تھی اس دوران گاؤں کے دو اوباش نوجوانوں عمیر ولد اکبر اور مہران ولد کالا نے اپنی حویلی میں لیجا کر بچی کو زبردستی باری باری زیادتی کرڈالی اور خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس ملزمان کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے جبکہ چار افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بچی کو میڈیکو لیگل کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں